کرسمس کی تقریب میں

بنوں، ڈپٹی کمشنر آفس میں کرسمس کی تقریب، کیک کاٹا گیا

ویب ڈیسک: آج کرسمس ڈے کی مناسبت سے بنوں میں ڈپٹی کمشنر آفس میں عیسائی برادری کیساتھ کرسمس کی تقریب میں کیک کاٹا گیا۔
اس موقع پر ملکی سلامتی اور امن بھائی چارے کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
عیسائی برادری کی جانب سے کہا گیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نے محبت اور بھائی چارے کا جو درس دیا اسے ہر سو پھیلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کرسمس کا تہوار اپنے ساتھ خوشی، روشنی اور امن کا پیغام سمیٹ کر لاتا ہے۔
عیسائی برادری نے کہا کہ ہمیں آپس میں زیادہ سے زیادہ پیار، محبت اور خوشیاں بانٹنی چاہئیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا دین بھی امن وسلامتی اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے ہمیں سب سے زیادہ ضرورت اتحاد اور یکجہتی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  برہان انٹرچینج بند، سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں