مکہ اور مدینہ میں موسلا دھار بارشیں، موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: مکہ اور مدینہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ زائرین نے بارش کے دوران مسجد الحرام میں طواف کیا۔
سعودی عرب میں گزشتہ دو دنوں سے مکہ اور مدینہ سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے اہم شاہراہیں زیر آ ب آگئی ہیں۔
مکہ میں بارشوں کے باجود زائرین نے عبادت اور دعاﺅں کا سلسلہ جاری رکھا۔ مدینہ منورہ میں بھی ابررحمت برسا۔
محکمہ موسمیات نے 48 گھنٹوں تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کے 3700 ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ، پولیس ٹیمیں تشکیل