سوات، این اے 4 اور پی کے 10 سے محمود خان کے کاغذات منظور

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلی و وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین محمود خان کے این اے 4اور پی کے 10سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔
سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اورپاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے وائس چیئرمین محمود خان نے سوات کی تین قومی اسمبلی این اے 2،این اے 3، این اے 4سوات اور ایک صوبائی اسمبلی پی کے 10سوات سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
سابق وزیراعلی محمود خان ریٹرننگ افسران کے سامنے پیش ہوکر کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی اس موقع پر سابق وزیراعلی محمود خان جلوس کی شکل میں آراوز کے دفاتر پہنچے۔
سابق وزیراعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ میری سیاست کا مقصد عوام اور علاقے کی خدمت ہے جبکہ ہمارا منشور امن ، ترقی اور خوشحالی ہے۔ بحیثیت وزیراعلی خدمت کی ، آئندہ بھی یہی ترجیح ہے۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان کے صوبائی اسمبلی پی کے 9 سوات سے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوئے۔

مزید پڑھیں:  22ہزار سے زائد پاکستانیوں کے دنیا بھر کی جیلوں مِں قید ہونے کا انکشاف