اسرائیل میں امن فلسطین پر ناجائز قبضہ ختم کرنے سے مشروط قرار

ویب ڈیسک: اسرائِل میں یرغمالیوں کی واپسی کی احتجاجی تحریک کے رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیل میں امن فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے ناجائز قبضوں کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں۔
نوجوان اسرائیلی رہنما ایلون لی گرین نے اس حوالے سے بتایا کہ ہماری تحریک کا بنیادی مطالبہ یرغمالیوں کی بخیریت واپسی، غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا خاتمہ اور جنگ بندی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایک کے بعد ایک جنگ سے ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہو سکا، اس سے صرف تباہی اور موت آئی ہے اور دونوں طرف نفرت کی دیواریں مضبوط ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جس تحریک کا حصہ ہوں وہ اس نئی جنگ کے آغاز کے بعد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ اس کے مطالبات میں اسرائیلیوں کیلئے بھی امن کی بات کرتے ہیں۔ اسرائیل میں امن فلسطین پر ناجائز قبضہ ختم کرنے سے مشروط قرار ہے.
ایلون لی گرین نے وضاحت کی کہ لاکھوں غیر اسرائیلی شہریوں کو کنٹرول کرنے کی کوششوں سے اسرائیل میں امن نہیں آ سکتا۔ اس سے مسائل بڑھتے ہی جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت