اسلحے کی فروخت کی منظوری

امریکی صدر کی اسرائیل کیلئے اسلحے کی فروخت کی منظوری

ویب ڈیسک: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے اور اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ حملے جاری رکھنے کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن نے ہنگامی بنیادوں پر اسرائیل کو مزید اسلحے کی فروخت کی منظوری دیدی۔
اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کانگریس کی منظوری بھی نہ لی گئی۔
واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی صورتحال کو بنیاد بنا کر اسرائیل کو مزید 147 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا گولہ بارود اور دیگر اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع ، امتحانی مراکز کے گردو نواح میں دفعہ 144نافذ