کوہاٹ، کاغذات کی سکروٹنی سے رہ جانے والے امیدواران سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات کی سکروٹنی کے عمل پر امیدواران کا اعتراض، حلقہ پی کے 91 کے درجن بھر سے زائد امیدوار سکروٹنی سے محروم رہ گئے۔ جانچ پڑتال کی آخری تاریخ پر ریٹرننگ افسر عملے سمیت غائب۔
ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے اکثر امیدواروں نے الزام لگایا ہے کہ شیڈول جاری ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر تبدیل کیا گیا جس سے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل متاثر ہوا ہے۔
متاثرہ امیدواران کا کہنا تھا کہ مخصوص امیدواروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں آج صبح 7 بجے کا وقت دیا گیا تھا لیکن ریٹرننگ افسر کے دفتر کو تالا لگا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ریٹرننگ افسر اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے دو جنوری کی تاریخ دے رکھی ہے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہی پی کے 91 کی سکروٹنی مکمل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  13امتحانی مراکز پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 42ہزار طلبہ شریک