پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے کاغذات نامزدگی منظور

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت سے پی ٹی آئی کیلئے اہم خبر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق لکی مروت این اے 41 سے پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لئے گئے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ملکی و صوبائی سطح کے کئی اہم رہنماوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جا چکے ہیں۔ ان رہنماوں میں بانی پی ٹی آئی سمیت شاہ محمود قریشی اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف مولانا کو قائل کرنے کیلئے پرعزم