اپیلیں دائر

خیبر پختونخوا:کاغذات منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف 329 اپیلیں دائر

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف 329 اپیلیں دائر کردی گئی ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے جمع کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف 102 جبکہ14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف بھی اپیلیں داخل کی گئی ہیں ۔
صوبائی اسمبلی کے لئے جمع کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف 199 اپیلیں داخل ہوئیں ‘اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں ۔
کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپلیٹ کورٹ پشاور میں 160 جبکہ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف 11 اپیلیں دائر کی گئیں۔
اپلیٹ کورٹ ایبٹ اباد میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف 12، منظوری کے خلاف 13 ‘مینگورہ برانچ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف 86 اپیلیں داخل ہوئی ہیں ۔
اپلیٹ کورٹ ڈی آئی خان میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف 10، منظوری کے خلاف چار ‘اپلیٹ کورٹ بنوں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف 33 اپیلیں داخل کی گئیں ۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق روازنہ کے حساب سے 40 اپیلوں پر سماعت ہوگی، سماعت ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رہے گی ۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں شادی شدہ خاتون کی قتل شدہ نعش برآمد، تفتیش شروع