اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی غرور پر مبنی توسیع پسند پالیسیاں نازی نظریات کے مطابق ہیں ،مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے ہیں،بنگلہ دیش بھارت کے سٹیزن شپ ایکٹ سے متاثر ہے ،مودی حکومت کے نیپال اور چین کے ساتھ سرحدی اختلافات ہیں ،پاکستان کو بھارت سے فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے .
وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت میں غیر قانونی شمولیت چوتھی جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہے،میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ مودی حکومت بھارتی اقلیتوں کیلئے خطرہ ہے ،نریندر مودی حکومت کی پالیسیاں علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں وزیراعظم عمران خان