حملوں کو تین مہینے مکمل

غزہ پر وحشیانہ حملوں کو تین مہینے مکمل، 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو تین مہینے مکمل ہونے پر فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس نے اسرائیلی جارحیت سے متعلق اعداد وشمار جاری کر دئیے۔
حماس میڈیا آفس نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے قابض اسرائیلی فوج نے 90 دنوں کے دوران 1876 حملے کئے جس میں شہید اور لاپتا فلسطینیوں کی تعداد 29438 ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 22438 شہداء کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں جس میں 9730 بچے اور 6830 خواتین شامل ہیں۔
شہدا میں 326 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے 326، سول ڈیفنس کے 42 ارکان اور 106 صحافی بھی شامل ہیں۔
حماس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 57614 افراد زخمی ہوئے، 6 ہزار شدید زخمیوں کو علاج کیلئے فوری سفر کرنے کی ضرورت ہے، صرف 645 زخمی علاج کیلئے غزہ سے باہر لے جائے گئے جبکہ کینسر کے 10 ہزار مریضوں کو موت کے خطرے کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دینگے، راج ٹھاکرے