غزہ جنگ ختم ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی، حزب اللہ

ویب ڈیسک: غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کے حوالے سے حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے جبل الجرمک پر مارون ایئر کنٹرول بیس پر 62 میزائل داغے۔ ان حملوں نے اسرائیل کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے جنگجوؤں پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے لیکن اب حزب اللہ بھی وہی کر رہی ہے جو وہ کرتے آئے ہیں۔
یاد رہے کہ فرانس اور امریکہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن فی الوقت حزب اللہ اس علاقے سے انخلاء میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ ختم ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ صالح العروری کو قتل کرنے کے جرم کے ابتدائی ردعمل کے طور پرحزب اللہ نے اسرائیلی بیس پر حملہ کیا ہے۔
گزشتہ روز العروری کی شہادت کے بارے میں ایک امریکی دفاعی اہلکار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اس اقدام سے کشیدگی بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
یورپی یونین کے چیف سفارت کار جوزف بوریل نے اسرائیل اور حماس کی جنگ کو وسیع علاقائی تنازع میں تبدیل ہونے سے روکنے کی کوششوں کرتے ہوئے لبنان کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:  مولانا عطاء الرحمان جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے بلا مقابلہ امیر منتخب