پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست

الیکشن کمیشن کی انتخابی حلقوں کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں انتخابی حلقوں کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست جاری کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ابتدائی پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست پر حلقے کا ووٹر اور اُمیدوار اعتراض یا تجویز 11جنوری تک جمع کرا سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 17 جنوری تک ڈی آر اوز ان اعتراضات اور تجاویز پر فیصلے دیں گے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی فہرستوں پر دائر اعتراضات پر فیصلوں کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کی حتمی فہرست عام انتخابات سے 15 روز قبل آویزاں کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے