محض بیانات

او آئی سی اور مسلم ممالک کے محض بیانات کافی نہیں، حماس

ویب ڈیسک: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان خالد قدومی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک اور او آئی سی کی جانب سے محض بیانات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کیونکہ اسرائیل روزانہ ہمارے معصوم بچوں کی جانیں لے رہا ہے۔
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ ہم مسلم ممالک سے اسرائیل کیخلاف لڑنے کا مطالبہ نہیں کرتے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ مسلم ممالک جاری جنگ کے خاتمے کیلئے اپنے موقف پر عمل درآمد کروائیں۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ او آئی سی اتنا اثر ورسوخ رکھتا ہے کہ وہ عالمی برادری اور اسرائیل پر جنگ روکنےکیلئے دباؤ ڈالے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ مسلم ممالک پر یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ کیا وہ اسرائیل اور عالمی برادری پر دباؤ نہیں ڈال سکتے کہ غزہ کے شہریوں کو پانی فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2ریفرنس: عمرن خان اور بشریٰ بی بی میں چالان کی نقول تقسیم