5 اہلکار جاں بحق

باجوڑ ، پولیس گاڑی کےقریب دھماکہ،6اہلکارجاں بحق،20سےزائدزخمی

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ بیلوٹ فرش میں پولیس گاڑی پر بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 6اہلکارجاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کے بعد زخمیوں اور جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.
ریسکیو1122 باجوڑ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقہ بیلوٹ فرش میں پولیس گاڑی پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ ریسکیو ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں موجود ہیں جو زخمیوں کو طوری طبی امداد دینے اور دیگر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
خار ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ریسکیو 1122 مہمند اور لوئر دیر کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ میں‌5 اہلکار جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں.
جاں بحق اہلکاروں میں حبیب الرحیم ولد بادشاہ میر سکنہ عنایت کلے، مناسب خان ولد میر عالم خان سکنہ ترخو، محمد روف خان ولد حضرت باچا سکنہ ترخو سیرئی، خان محمد ولد گل فروش سکنہ گٹکے ماموند اور علی رحمان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ میں‌عدنان ولد نادر خان ، ہارون ولد سید ولی، سیراج ولد محبوب ، ولی جان ولد نوراللہ، صاحبزادہ ولد امیر زادہ، لہاظ ولد رحمان گل ، شاہد اللہ ولد طاہر ، ظفر خان ولد سید نوران ، احمد ولد عبدالغفار ، عبدالرزاق ولد صاحب الرحمن ، محمد اسرار ولد حیات خان ، جہانگیر ولد محمد زمان، فیض الرحمن ولد محمد نور، صاحبزادہ ولد محمد علی جان، صدبر ولد فیض طلب ، حافظ ولد نیاز محمد، حیات اللہ ولد نور اعظیم، شیر محمد ولد زارور خان، عبد اللہ ولد دایان گل، صاحب ولد محمد ولی، نعمت اللہ ولد شیر اعلم، جلیل ولد مولا جان، حبیب اللہ ولد احسان سکنہ شاگو ماموند اور امیر ذادہ ولد نامعلوم سکنہ مامینزوں زخمی ہوئے ہیں.
یاد رہے کہ باجوڑ بم دھماکے کے 10 شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 12 باجوڑ ہیڈ کواٹر خار ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں‌زیر علاج زخمی جاں‌بحق ہو گیا جس کے ساتھ مجموعی جاں‌بحق اہلکاروں کی تعداد 6 ہو گئی.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ:63اے نظر ثانی اور آڈیو لیک کیس سماعت کیلئے مقرر