سینیٹ قرارداد کے باوجود الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے سے انکار

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے 8 فروری کو عام انتخابت رکوانے کیلئے گزشتہ روز سینیٹ میں قرارداد منظور کی گئی تھی۔ اس پر دوبارہ بھی سینیٹر دلاور خان کی جانب سے سینیٹ چیئرمین کو خط لکھا گیا ہے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے انتخابات کا التوا مسترد کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات سیڈول وقت پر کرانے کے حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قرارداد کا جائزہ لیا گیا ہے تاہم 8 فروری کو پولنگ کی تاریخ کا اعلان صدر مملکت کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجے گئے مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امن و امان کے لیے نگران حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ماضی میں بھی عام انتخابات اور مقامی حکومتوں کے انتخابات سردیوں میں ہوتے رہے ہیں لہٰذا اس مرحلے پر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں۔
یاد رہے کہ سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کی گئی تھی اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتخابات کا التوا مسترد کرتے ہوئے جوابی خط سینیٹ سیکرٹریٹ کو ارسال کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، قتل واقعات میں 89فیصد اضافہ، چوری کے متعدد واقعات رپورٹ