پرویز خٹک

40سال تک ملک کو لوٹا گیا ہے ‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستانی عوام کے ساتھ غداری ہوئی ‘40سال تک اس ملک کو لوٹا گیا ہے ‘جتنا ہمارا ملک مقروض ہے دنیا میں کوئی ملک اتنا مقروض نہیں ۔
نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیاں ایک طرف اور میں اکیلا دوسری طرف ہو جاؤں تب الیکشن کا مزا آئے گا‘میں کہتا ہوں تمام پارٹیاں میرے خلاف اکٹھی ہو جائے سب کو ایک ساتھ گراؤنگا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے حکومت نے اسلام کیے لیے کچھ نہیں کیا سب نے جائیدایں بنائی‘مولانا فضل رحمان اسلام کے لیے نہیں اسلام آباد کے لیے سیاست کرتے ہیں۔
میں خیبر پختون کا اعلیٰ بنوں گا کسی کا باپ بھی مجھے نہیں روک سکتا‘میرے خاندان سے سات افراد الیکشن لڑ رہے اور سب جیت کر دکھاﺅں گا ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں افغان قونصل جنرل کیخلاف قرارداد متفقہ منظور