دورہ سعودی عرب متوقع

وزیراعظم کا 28اور 29اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا رواں ماہ 28اور 29اپریل کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے ۔
آج ہونے والے معاہدوں کو وزیراعظم کے ریاض کے دورہ کے دوران حتمی شکل دے کر دستخطوں کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے دورہ کے دوران معاہدوں پر دستخط نہ ہو سکے تو سعودی ولی عہد کے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔
سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جائے گاورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بے روزگاری و مہنگائی کیخلاف نوجوانوں اور رکشہ یونین کا احتجاج