بڑا سیلابی ریلا

ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ

ویب ڈیسک: چمن میں پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال ، ایران سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل ہوگیا،مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ۔
لیویز حکام کا بتانا ہے کہ تفتان میں آبی ریلا پاکستان اور ایرانی امیگریشن دفاتر میں داخل ہوگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  منڈی بہاؤ الدین :کشتی الٹنے سے 6افراد ڈوب کر جاں بحق

واضح رہے کہ اندرون بلوچستان مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
چمن میں سیلاب میں بہہ جانے اور چھتیں گرنے سے 4خواتین اور 3بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پسنی میں ماہی گیروں کی 100سے زائد کشتیاں انجن سمیت سمندر برد ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں صحت سہولیات سندھ سے ہزار گناہ بہتر ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف