پشاور: تہکال پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران موٹرسائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم عمیرنے کینٹ اور سٹی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائکلیں چوری کرنے کا اعتراف کرلیا.
ملزم کی نشاندہی پر چوری کی موٹرسائکلیں خریدنے والے 2 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے،ملزمان کی نشاندہی پر اُن کے قبضہ سے 9 مسروقہ موٹرسائکلیں برآمد کرلی گئی ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں پولیس.