لکی مروت میں بارش و ژالہ باری، گندم سمیت دیگر کھڑی فصلیں متاثر

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش و ژالہ باری ہوئی جس کے باعث پہاڑ خیل تھل، وانڈا احسان پور، کلن، ابا خیل اور دلو خیل میں گندم اور سبزیات کی فصلیں متاثر ہوئیں۔
ضلع بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش و ژالہ باری سے موسم تو خوشگوار ہو گیا لیکن نکاس اب کے مسائل سر اٹھانے لگے جبکہ اس کے ساتھ ندی نالوں میں طغیانی کے واقعات بھی دیکھے جانے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ترک وزیر خارجہ ہکان فدان کی ملاقات