131f3f81 385f 4647 9460 c684322e7350

پاکستان نے سابق ایمبیسڈر محمد صادق کو خصوصی ایلچی برائے افغانستان موقرار کر دیا

اسلام آباد : حال ہی میں تعینات ہونیوالے، پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ ء خیال

اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام پورے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے،پاکستان نے، مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے، خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا جسے آج دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے،پاکستان، خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا.

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر
مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

وزیر خارجہ نے ایمبیسڈر محمد صادق کو خصوصی ایلچی برائے افغانستان تقرری پر مبارکباد اور خصوصی ہدایات دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ آپ جیسے وسیع تجربہ کے حامل سفارت کار کی اس اہم منصب پر تعیناتی سے پاک افغان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی.