کسانوں سے براہ راست گندم خریداری سے متعلق نئی پالیسی تیار

ویب ڈیسک: گندم خریداری کے حوالے سے صوبہ پنجاب کے محکمہ خوراک نے نیا فارمولہ ڈھونڈ نکالا۔
اس حوالے سے محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے آئندہ سال گندم کی خریداری نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے نئی پالیسی تیار کر لی۔
گندم خریداری کے لئے محکمہ خوارک کی تجویز ہے کہ حکومت کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سےبراہ راست گندم خریداری کرے۔
ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت گندم خریداری میں محکمہ خوراک کا کردارختم ہو جائےگا جبکہ سٹوریج کے اخراجات بھی محکمہ خوراک کو نہیں اٹھانے پڑیں گے۔
نئی تجویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت عالمی قیمت کے مطابق مقامی گندم کی قیمت کا تعین کرے گی اور چاروں صوبوں میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کیے جائیں۔
یاد رہے کہ پنجاب میں گندم خریداری کا معاملہ کافی پیچیدہ ہو گیا تھا یہاں تک کہ کسانوں نے باقاعدہ احتجاج بھی شروع کر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں بارش ژالہ باری کے بعد سیلابی صورتحال،2افراد جاں بحق