صوابی، رکشے پر فائرنگ سے ماں اور بیٹی موقع پر جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے علاقے جلسئی میں مانکی پیہور روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے رکشے میں سوار ماں اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش ایا ہے۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالی ماں اور بیٹی کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالی خواتین کی شناخت ماں شہناز اور بیٹی سپنا کے ناموں سے کرلی گئی۔
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
یاد رہے کہ مقتولہ پر اپنے سابق شوہر کے قتل کا الزام تھا جسے عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد آنے کا مقصد پورا کیا، شعیب شاہین