بارات کی بس

پبی میں بارات کی بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی ،متعدد افرادجھلس کر زخمی

ویب ڈیسک: نوشہرہ کی تحصیل پبی میں بارات کی بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی،متعدد باراتی جھلس کر زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل پبی کے علاقہ صالح خانہ میں پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے متعدد باراتی جھلس کر زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طورپر پبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ شدید زخمیوں کو ایل آر ایچ بھجوا دیاگیا ۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ