پیٹرول 13 روپے، ڈیزل 9 روپے 50 پیسے سستا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: رواں سال عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، پیٹرول 13 روپے جبکہ ڈیزل 9 روپے 50 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ 16مئی سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے پیمانے پر ریلیف کا امکان ہے۔ اس میں اگلے پندرہ دن کیلئے یعنی 16 تا 31مئی پیٹرول 13 روپے اور ڈیزل 8 سے 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑے پیمانے پر گر گئی ہیں جبکہ حالیہ کمی رواں ماہ میں عوام کوحکومت کی جانب سے دوسری بار ریلیف ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد 16مئی 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
یاد رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 6 اعشاریہ 32 ڈالرز فی بیرل کم ہوکر 99 اعشاریہ 93 ڈالرز ہو گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت اب 4 اعشاریہ 97 ڈالرز فی بیرل ہے جو کہ مارکیٹ میں مثبت تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کی رہائی منزل، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، گنڈاپور