گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات کی اہم وارننگ جاری

ویب ڈیسک: تواتر کے ساتھ ہونیوالی طوفانی بارشوں کے بعد اب موسم بدلنے لگاہے اور گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا جانے لگا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے ایم وارننگ جاری جاری کرتے ہوئَے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ گرمی کی ایک لہر کے باعث ملک بھر میں درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
گرمی کی شدت میں اضافے ٔپر محکمہ موسمیات کی اہم وارننگ کے حوالے سے ماہرین نے شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال اور سر کو ڈھانپے رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں معمولات زندگی 4 روز بعد بحال