آئی ایم ایف مشن پاکستانی اقدامات سےمطمئن،سپورٹ جاری رکھنےکاعندیہ

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف مشن کے ساتھ وزارت خزانہ میں ہونیوالے مذاکرات کے دوران پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔
انہوں نے آئی ایم ایف مشن کو بتایا کہ قرض پروگرام میں رہ کر پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
آئی ایم ایف مشن کے چیف ناتھن پورٹر نے کہا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر معیشت کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے۔
ناتھن پورٹر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی دی گئی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ اس دوران انہوں نے پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہو کر سپورٹ جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیدیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے مابین پاکستانی وزارت خزانہ میں ہونیوالے مذاکرات میں فریقین کی جانب سے اقتصادی اصلاحات جاری رکھنے اور غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائےگئے اقدامات سے مطمئن ہیں.
پاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹر کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلہ کو 19 برس بیت گئے