مکمل شٹرڈاؤن

ٹیکسز کا نفاذ :مالاکنڈ ڈویژن میں کل مکمل شٹرڈاؤن ہوگی

ویب ڈیسک: مالاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف کل مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی ۔
ہڑتال کے سلسلے میں درگئی ،سخا کوٹ اور تھانہ کے بازار مکمل بند رہے گی جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بھی ہڑتال کی حمایت کردی ۔
صدر ٹریڈ یونین مالاکنڈ ڈویژن زوار خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے نفاذ کو کسی بھی صورت نہیں مانیں گے ۔
دوسری جانب صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ کل ضلع بھر میں تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے مکمل طورپر بند رہیں گے ۔

مزید پڑھیں:  علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں، ڈی چوک کیوں نہیں؟ واوڈا