ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا آج تک سمجھ نہ سکا، نواز شریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا آج تک سمجھ نہیں سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے، اس سے بہت خوشی ہو رہی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہماری حکومت جاری رہتی تختہ نہ الٹا جاتا تو آج ہم کہاں سے کہاں پہنچ چکے ہوتے، آج ہم دنیا میں ایک طاقت بن چکے ہوتے۔
قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں بڑے بڑے منصوبے لگنا شروع ہوئے، مجھے نکالنے والے بھی یہی کہتے کہ موٹر ویز پر کیوں پیسہ لگایا۔
نواز شریف نے کہا کہ سازش کے بعد پاکستان میں دھرنے شروع کر دیئےگئے جس کی آج تک مجھ سمیت کسی کو سمجھ نہیں آئی۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ تعاون کریں گے لیکن ڈی چوک میں دھرنے شروع کردیئے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ، 701 مشتبہ کیسز رپورٹ