تہران، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت وزیر خارجہ و دیگر شہداء کی نماز جنازہ تہران میں‌ادا کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شہید اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تہران پہنچائی گئیں۔ اس دوران شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر شہداء کی نماز جنازہ پڑھائی۔
آنجہانی ایرانی صدر کی تدفین کل بروز جمعرات ان کے آبائی شہر مشہد میں روضہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے احاطے میں کی جائیگی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کی آخری رسومات و نماز جنازہ میں‌دنیا بھر کے رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش قرار، 80 کلو بارود استعمال ہوا، رپورٹ