گیس پر سبسڈی ختم

کھاد کارخانوں کیلئے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے کھاد کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے کھاد کارخانوں کو ملنے والی سبسڈی مکمل طور پر ختم کی منظوری دے دی ہے ۔
کھاد کے کارخانوں کو اس وقت 217 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے اور کارخانوں کو اس وقت 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پر گیس سپلائی کی جارہی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کو سبسڈی دینے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ