مشرقی جبالیہ مشن مکمل، اسرائیلی فوج نیا پلان ترتیب دینے میں مصروف

ویب ڈیسک: غزہ اور رفح کے ساتھ صیہونیوں نے جبالیہ کیمپ کو بھی نشانے پر رکھ دیا تھا جس پر بمباری کے دوران سینکڑوں فلسطینی شہید ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اب مشرقی جبالیہ مشن مکمل ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نیا پلان ترتیب دینے میں لگ گئی ہے۔
ذرائع کے بعد اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد کھنڈر بنے جبالیہ میں فلسطینیوں نے واپسی کی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج 3 ہفتوں تک شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بمباری کرتی رہی ہے جس سے پورا علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہو گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشرقی جبالیہ مشن مکمل کرلیا گیا ہے اور اب اسرائیلی فوج نئےآپریشنز کے لیے تیاری کررہی ہے۔
جبالیہ کیمپ میں ایک ہزار سے زائد گھر ملبےکا ڈھیر بن گئے ہیں۔ اب دیگر علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور فلسطینیوں نے اپنے علاقوں کو واپسی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بمباری سے مزید 29شہید