غزہ میں ہر 10 میں سے 9 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، یونیسیف

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے زیلی ادارے یونیسیف کی جانب سے غزہ کے بچوں کے حوالے سے دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں ہر 10 میں سے 9 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اس تناسب سے دیکھا جائے تو غزہ کے 90 فیصد بچے نشونما کیلئے ضروری خوراک سے محروم ہیں۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ اور امدادی سامان کی رسائی پر پابندیوں کے باعث صحت اور خوراک کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غزہ کے بچوں پر جنگ کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور انہیں ضروری فوڈ گروپس پر مبنی خوراک تک میسر نہیں۔
یونیسیف کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ غزہ میں ہر 10 میں سے 9 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آبادمیں‌ غیریقنی صورتحال، جماعت اسلامی کاغزہ ملین مارچ ملتوی