5جوان سپردخاک

ضلع کرم میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید 5جوان سپردخاک

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے5فوجی جوانوں کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ )آئی ایس پی آر)کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر حاضر سروس افسران و جوان، شہدا کے لواحقین اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  لیموں انسانی صحت کیلئے مفید، یہ دماغی صحت کیساتھ وزن بھی کم کرے

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
شہداء میں حوالدار عقیل احمد شہید ضلع اوکاڑہ، لانس نائیک محمد طفیر شہید ضلع پونچھ، سپاہی انوش رفون ضلع اٹک،سپاہی محمد اعظم خان شہید ضلع ہری پور،اور سپاہی ہارون ولیم شہیداسلام آبادشامل تھے ۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا