ویب ڈیسک: ٹانک میں نامعلوم افراد کی موٹر سائیکل بارگین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ ٹانک کے تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل بارگین میں فائرنگ کرکے قدرت اللہ نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔
![ٹانک فائرنگ](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/23-159.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1719659905)