ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس مقابلوں کے دوران ارشاد علی ، اشتہاری جہانزیب، ڈکیت رحمت اللہ جبکہ رہزن شاکر اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ضلع لکی مروت میں پولیس مقابلوں کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان سے 4 کلو چرس، 2 کلو آئس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان پولیس کو ڈکیتی ، اغوائیگی، رہزنی اور منشیات فروشی میں مطلوب تھے۔
![لکی مروت میں پولیس مقابلوں](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/laki-marwat-20.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1719813055)