حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی

حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے امریکی مذاکراتی تجویز پر متفق

حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے امریکہ کی جانب سے دی جانیوالی مذاکرات کی تجویز پر متفق ہو گیا ہے۔
ویب ڈیسک: حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے امریکہ کی جانب سے دی جانیوالی جنگ بندی سے پہلے مذاکرات کی تجویز پر متفق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نے اسرائیلی فوجیوں سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی اس دوران بات چیت کی جائیگی۔ بات چیت کی اس تجویز کو 16 دن ہو نے کے بعد حماس کی جانب سے اتفاق کیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھِی بتایا کہ حماس اپنے اس مطالبے سے کہ اسرائیل معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے مستقل جنگ بندی کا عہد کرے گا پیچھے ہٹ گیا۔
فلسطین کے پڑوسی ملک مصر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ ان مذاکرات کی میزبانی کریگا۔ اس کےساتھ ساتھ مصر، حماس کے ساتھ جنگ بندی اوریرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کے تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس سے قطع نظر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے بھی بتایا جا رہا ہے کہ ان کے سربراہ ولیم برنز اگلے ہفتے قطر یاترا کرنے والے ہیں ۔
سی آئی اے کے دوراہ کے دوران اسرائیلی مذاکرات کار بھی آئندہ چند روز میں قطر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔
اسرائیل اور حماس کے مابین اس سے قبل بھی جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کا دور ہو چکا ہے لیکن ہر بار اسرائیل میں نہ مانوں کی رٹ لگا کر معاہدے سے پیچھے ہٹ چکا ہے.

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی خودکشی، تحقیقات شروع