مخصوص نشستوں کا کیس

مخصوص نشستوں کا کیس، محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

مخصوص نشستوں کا کیس منطقی انجام تک پہنچنے کیلئَے سپریم کورٹ میں اس حوالے سے محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس منطقی انجام تک پہنچنے کیلئَے سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟، امکان ہے کہ یہ بات آج واضح ہو جائے کیونکہ اس کیس کے بارے میں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی فل کورٹ نے ایک روز قبل سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز نے شرکت کی۔ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس