860ارب کی ٹیکس

بجلی صارفین سے سالانہ 860ارب کی ٹیکس وصولیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک: وزارت توانائی کی جانب سے بجلی کے صارفین سے سالانہ 860 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار پر قومی اسمبلی کی توانائی کمیٹی میں وزیر توانائی اور سیکرٹری نے دہائی دی ۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ ایف بی آر نے پاور سیکٹر کو ٹیکس کلیکشن ایجنٹ بنا دیا ہم ایف بی آر کو 860 ارب روپے ٹیکس جمع کر کے دیتے ہیں بجلی کی ہر کیٹیگری کے بلز میں 18 فیصد جی ایس ٹی شامل ہے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ 500روپے سے 20ہزار کے بل پر 10سے 12فیصد ٹیکس عائد ہے، 25ہزار کے بل پر 7.5فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگو ہے اور 4فیصد مزید سیلز ٹیکس بھی عائد ہے۔
سیکرٹری پاور نے مزید بتایا حکومت پاور سیکٹر کو جلد نجی شعبے کے حوالے کرنے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، اہم امور زیر بحث