مخصوص نشستوں بارے محفوظ فیصلہ

مخصوص نشستوں بارے محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں بارے محفوظ فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ آج بروز جمعۃ المبارک سنائے گا۔
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا محفوظ فیصلہ آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ 12 بجے سنائے گا۔
ذرائع کے مطابق نئی کاز لسٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔ فل کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔ اس دوران وکلاء کے دلائل مکمل کر لئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ فیصلہ محفوظ کرنے کے اگلے روز یعنی بدھ کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز نے شرکت کی۔
ججز کا اہم مشاورتی اجلاس تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا، اس دوران مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے حوالے سے اس سے قبل بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا تھا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا اور اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ کہ اس کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آج مخصوص نشستوں بارے محفوظ فیصلہ سنائے گا. اس کے بعد ماحول واضح ہو جائیگا کہ سنی اتحاد کونسل کو یہ نشستیں ملیں گی یا نہیں. مخصوص نشستوں‌کے کیس نے کافی حساس نوعیت اختیار کر لی ہے، پورے ملک کے لوگوں نظریں اس جانب لگی ہوئی ہیں اور سب کان لگائے بیٹھے ہیں کہ اس کیس کا کیا فیصلہ آتا ہے.

مزید پڑھیں:  ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور زیربحث