کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے

کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست دائر

ویب ڈیسک: کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست بھرتی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے دائر کر دی گئی۔ یاد رہے کہ حریت پسند کشمیری رہنما پہلے ہی 2022 سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کے مقدمے سے نئی دلی کی ہائی کورٹ کے جج امیت شرما نے خود کو الگ کر لیا۔ سزائے موت کی درخواست کی سماعت 9 اگست کو ہو گی۔
بھارتی تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو بھارتی حکام نے 2019 میں سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور مئی 2022 سے تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
اس دوران بھارتی قید میں موجود یاسین ملک کی طبیعت کئی بار خراب بھی ہوئی اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تاہم اس کے باوجود ان کی قید رہائی میں تبدیل نہیں کی جا رہی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے شوہر کو بھارتی جیل میں تھرڈ ڈگری چارجر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ان کے عزائم صاف ظاہر ہوتے ہیں، اس کے باوجود انہیں سزائے موت دینے کی درخواست دائر کرنا اس حوالے سے تمام قیاس آرائیوں پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی پیکیج مسترد، بار ایسوسی ایشنز نے مزاحمت کا اعلان کر دیا