پیٹرول 7 روپے 67 پیسے مہنگا

پیٹرول 7 روپے 67 پیسے مہنگا ہونے کا امکان

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، پیٹرول 7 روپے 67 پیسے مہنگا ہونے کا امکان۔ یہ رواں ماہ دوسرا بڑا اضافہ ہوگا۔
ویب ڈیسک: بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں دوڑ جاری ہے۔ اس میں ایک بار پھر پیٹرول 7 روپے 67 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔ حالیہ آئی ایم ایف پاکستان سٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیٹرول بم عوام پر گرایا جا سکتا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 جولائی سے ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔ رواں ماہ کے دوران یہ دوسری بار اضافہ ہوگا جس نے عوام کے ہوش اڑا دیئے کیونکہ پیٹرول مہنگا ہوتے ہی دیگر اشیا کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول 7 روپے 67 پیسے مہنگا ہونے کے علاوہ ڈیزل فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس اضافے کے بعد اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روپے 28 پیسے مقرر کی جا سکتی ہے۔
ممکنہ اضافے کے ساتھ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھِ اضافہ ہو سکتا ہے جو بڑھ کر 281 روپے 17 پیسے ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 92 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184 روپے 25 پیسے اور ایل ڈی او کی قیمت 166 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ وفاق کی جانب سے یکم جولائی کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔
حالیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹَاف لیول معاہدے کے دوران آئی ایم ایف نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ آمدن بڑھانے کیلئے صوبوں کو سیلز اور زرعی ٹیکس بڑھانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 25اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور