آٹا ودہولڈنگ ٹیکس سے مزید مہنگا

آٹا ودہولڈنگ ٹیکس سے مزید مہنگا ہونے کا خدشہ، احتجاج جاری

پنجاب سے آٹے و گندم پر پابندی اور آٹا ودہولڈنگ ٹیکس سے مزید مہنگا ہونے کے خدشے کے پیش نطر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
ویب ڈیسک: آٹا ودہولڈنگ ٹیکس سے مزید مہنگا ہونے کا خدشہ، ضلع خیبر آٹا ملز و آٹا ڈیلرز کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس و پنجاب سے آٹے و گندم پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
احتجاجی مظاہرہ کے دوران انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے سے آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ موجود ہے جبکہ پنجاب سے بھی اتا سپلائی بند ہونا مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آٹا ملز پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے براہ راست غریب عوام متاثر ہونگے، ٹیکس سے آٹے کی قیمتوں میں جہاں ایک طرف اضافہ ہوگا،وہیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
جمرود میں آٹا ڈیلرز و سپلائر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس ظالمانہ فیصلے کو فوری طور پر واپس لے، پنجاب حکومت کے جانب سے گندم و آٹے پر پابندی ظلم کی انتہا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ساتھ مِیں عوام کی بھلائی کیلئے اسے فوری طور پر واپس بھی لے۔
جمرود میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا و قبائلی اضلاع پہلے ہی دہشت گردی، بدامنی و بے روزگاری کا شکار ہیں، ایسے میں ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ سے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ ٹیکسز لگنے کی وجہ سے آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے جس کا سارے کا سارا بوجھ براہ راست عوام پر آن پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں آٹا پھر مہنگا ہونے لگا، 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ