پرچون فروشوں سے ٹیکس وصولی

پرچون فروشوں سے ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر کا پلان تیار

پرچون فروشوں سے ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر کا پلان تیار، 50 ارب روپے اکٹھا کرنے کیلئے ماہانہ 100 تا 10 ہزار روپے ٹیکس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ فکسڈ ریٹیلرز سکیم کا دائرہ کار مزید 42 شہروں تک پھیلائے گا۔ اس سلسلے میں پرچون فروشوں سے ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر نے پلان تیار کر لیا ہے جس کے تحت 50 ارب روپے اکٹھا کرنے کیلئے پرطون فروشوں سے 100 روپے تا 10ہزار روپے ماہانہ دکانوں کی قیمت کی بنیاد پر ٹیکس لگایا جائےگا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے نئَے پروگرام کے تحت ایف بی آر نے 50 ارب روپے پرچون فروشوں سے رواں مالی سال میں اکٹھا کرنا ہے۔ ایف بی آر نے تمام 42 شہروں کے جائز ویلیوایشن ریٹس کے حوالے سے اپنا تفصیلی کام پرچون فرشوں کے نمائندوں سے شیئر کیا ہے۔
اس دوران بتایا گیا ہے کہ پرچون فرشوں سے کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 12 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیکس کا انحصار ملک بھر میں دکان کی قیمت پر ہوگا۔
چیئر مین ایف بی آر کی جانب سے سخت مؤقف اپناتے ہوئَے کہا گیا ہے کہ پرچون فروشوں کو قومی خزانے میں حصہ ڈالنا پڑے گا۔ ایف بی آر نے یہ وضاحت تاحال نہیں کی کہ تاجر دوست سکیم کا دائرہ کار 6 سے 42 شہروں تک بڑھایا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود ایف بی آر نے نئی شرحوں کے بارے میں پرچون فروشوں کے نمائندوں کو آگاہ ضرور کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پرچون فروشوں سے ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر نے پلان تیار کر لیا ہے جس پر ابتدائی طور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود برسا دیا، 16 فلسطینی شہید