اسلام آباد : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، ڈٰ جی آئی ایس پی آر کے مطابق جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فوجی کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی ہو گئے.
زخمیوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کا تعلق درہ شیر خان، سندھاڑا اور بمروچ کے دیہات سے ہے ،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا.
پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث 7 سالہ منشی، اور 7 سالہ مومنہ بھی شدید زخمی.