102558348 4796570277052021 5542155394405022962 o

قومی اقتصادی کونسل کا اھم اجلاس ‏شروع،اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی

اسلام آباد : قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیر صدارت شروع،اجلاس میں صوبائی وزراء اعلیٰ بھی شریک، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی.

‏وفاقی ترقیاتی بجٹ 650 ارب، صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 674 ارب رکھنے کی تجویز کی منظوری متوقع، ‏کے پی میں ضم ہونیوالے فاٹا کے علاقوں کیلئے الگ سے 94 ارب روپے کی منظوری متوقع،‏آئندہ مالی کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کورونا روک تھام سےمتعلق 70ارب روپے کی منظوری متوقع،‏وفاقی وزارتوں کے منصوبوں کا بجٹ 418 ارب 67 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے.

مزید پڑھیں:  ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن
مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے،عطاء تارڑ

‏این ایچ اے سمیت این ٹی ڈی سی اور پیپکو کیلئے 158 ارب روپے مختص کرنیکی تجویز ہے، ‏اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ ہدف 2.3 فیصد رکھنے کی منظوری متوقع.