چارسدہ اور صوابی میں فائرنگ

چارسدہ اور صوابی میں فائرنگ و حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع چارسدہ اور صوابی میں فائرنگ اور حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے۔ ضلع چارسدہ کے علاقے نستہ انٹر چینج ٹول پلازہ کے قریب کورئیر سروس کی گاڑی کی ثکر سے سوزوکی گاڑی الٹ گئی۔
اس حادثہ میں 4 افراد شدید زحمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے فوری طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا۔
ان زخمیوں کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ مزدوری کے لیے جا رہے تھے، واقعہ کے بعد پولیس نے گاڑی اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا۔
دوسری طرف ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں بھی خطرناک واردات رونما ہوئی، اس دوران شبقدر کے علاقے رکشئی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، اس دوران دو طرفہ فائرنگ کے دوران فریقین سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عزیز اللہ اور کریم جان کے نام سے ہوئِی۔ اس دوران راج ولی نامی شخص سمیت دو بچے زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ ضلع صوابی کے علاقے مانکی گاوں میں تیز رفتار رکشہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں سید الرحمان نامی شخص جس کی عمر 35سال بتائی جا رہی ہے سمیت تین خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے باچا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع چارسدہ اور صوابی میں فائرنگ و مختلف حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی بیروت و دیگر شہروں میں کارروائیاں، 52 شہری شہید