پنجاب سے مرغیوں کی درآمد بند

پنجاب سے مرغیوں کی درآمد بند، بنوں میں کاروبار متاثر

پنجاب سے مرغیوں کی درآمد بند ، پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث بنوں میں کاروبار متاثر ہونے لگا، لوگ دہائیاں دینے لگے۔
ویب ڈیسک: پنجاب سے مرغیوں کی درآمد بند ہونے سے ضلع بنوں میں کاربار متاثر ہونے لگے، مرغیوں کیلئے گئی گاڑیاں ضلع بندی، بھکر چیک پوسٹ سے واپس کر دی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ برائلر کی درآمد پر پابندی سے بہ صرف بنوں بلکہ آس پاس کے لوگوں کا کاروبار بھِ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
ڈرائیور خطرناک راستوں کا استعمال کر کے زندگی اور موت کا سفر طے کرتے ہیں تاکہ اپنے کاروبار کو جاری رکھنے کیلئے مرغیاں درآمد کی جا سکیں۔
اس موقع پر ڈرائیورز نے کہا کہ راستے میں گاڑیاں الٹنے اور لٹنے کے خطرے سے بھی ہمیں دوچار ہونے کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ بنوں تک پہنچنے میں پیٹرول کا خرچہ بھی بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مرغیوں کی قیمتیں بڑھیں گی بلکہ آنے جانے کے کرایہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر