پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 9 اعشاریہ 4 بلین ڈالرز تک پہنچ گئے، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری اگلے ماہ دیگا، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 9 اعشاریہ 4 بلین ڈالرز تک پہنچ گئے، چین نے مختلف فورمز پر ہماری مدد کی ہے۔ محمد اورنگزیب
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 9 اعشاریہ 4 بلین ڈالرز تک پہنچ گئے، جون 2024ء میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 9 اعشاریہ 4 بلین امریکی ڈالر تک ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مثبت معاشی رجحان کی عکاسی سٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی سے ظاہر ہے۔ اسی لئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری اگلے ماہ دے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ بیرونی فنانسنگ گیپ پر سٹاف لیول معاہدے کی منظوری میں رکاوٹ نہیں ہوں گے، اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے مختلف فورمز پر ہماری مدد کی ہے، چینی وزیر خزانہ سے ملاقات کر کے شکریہ ادا کروں گا۔
موڈیز کے نمائندوں کی زوم میٹنگ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی کامیاب تکمیل اور پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ جون 2024ء میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 9اعشاریہ 4 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے، پاکستان کی حساس اعشاریوں میں افراطِ زر شرح 12.6 فیصد پر آگئی۔
زوم کانفرنس میں انہوں نے وضاحت کی کہ غیر ملکی ترسیلات زر میں 7.7 فیصد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 2024ء میں ٹیکس کی وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر ایرانی حملہ دہشتگردی ہے، مذمت کرتے ہیں، میتھیو ملر