موسلادھار بارش سے صوابی میں

موسلادھار بارش سے صوابی میں سیلابی صورتحال، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: موسلادھار بارش سے صوابی میں ندی نالے ابل پڑے، اس دوران رونما ہونے والے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق موسلادھار بارش سے صوابی میں ندی نالے ابل پڑے اور طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، اس دوران مختلف واقعات میں بچے سمیت تین افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے ۔
صوابی میں ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، اس دوران ادینہ میں 6 سالہ بچہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا جبکہ مال لار میں بھی نوجوان سیلابی نالے میں بہہ گیا۔
اس نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 کے اہلکارمصروف عمل ہیں اور غوطہ خور ٹیموں نے بھی کوششیں‌تیز کر دیں۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر اب اگئے، اس کے بارے میں‌احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔
وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے بھی متاثرہ علاقوں کا درورہ کیا اور اس دوران ریسکیو اہلکاروں کو ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا کام تیز کرنے اور انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے پانی جلدی نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے.
حالیہ بارشوں سے صوابی میں‌نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور اس کھڑے پانی کو نکلانے کیلئے بندوبست کیا جا رہا ہے. اس سلسلے میں‌وزیر آبپاشی نے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں.
ان بارشوں کے دوران 6 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں‌بحق ہو گئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق